ہوم   > کھیل

پاکستان ٹیم میں اچھی کارکردگی کی بدولت جلد واپسی ہوگی،عمر امین

1 month ago

قائد اعظم کرکٹ ٹرافی میں نادرن ریجن کی قیادت کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی عمر امین نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ایک بیلنس اور مضبوط ٹیم ہے، آنے والے مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،بیٹنگ اوراسپن باؤلنگ کے شعبے انتہائی مضبوط ہیں۔

ایبٹ آباد میں  جمعہ کو پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر امین نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے نئے پیٹرن کی وجہ سے کرکٹ کے کھیل میں بہتری آئے گی اور کوالٹی کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے بتایا کہ نئے نظام کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے اور کرکٹ بورڈ اس میں بہتری لانے میں سنجیدہ دکھائی دیتا ہے،اس سسٹم میں جو کھلاڑی بھی اچھے ہونگے اور بہتر پرفارم کرینگے ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق کے باحیثیت چیف سلیکٹر آنے سے ڈریسنگ روم کا ماحول نہ صرف اچھا ہوگا بلکہ ٹیم میں بھی بہتری آئے گی،کھلاڑیوں کے کھیلنے کا معیار بھی بلند ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں