ہوم   > کھیل

سرفراز احمد ایک مضبوط اور تگڑے کپتان ہیں،محمد رضوان

1 month ago

قائد اعظم ٹرافی میں خیبر پختون خوا کی ٹیم کے قائد اور پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں ان کی ٹیم پوری قوت، طاقت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ہمارا ٹارگٹ صرف اور صرف چیمپیئن شپ ٹرافی کا حصول ہے۔

جمعہ کو ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا تعلق اپنے ہی صوبے سے ہے، ہماری ٹیم میں اسپن باؤلنگ کا شعبہ کمزور ہے اور یاسر شاہ کی خدمات کی کمی کا سامنا رہے گا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں، ان کی موجودگی میں وہ کیپنگ سے ہٹ کر بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اپنی بھر پور محنت، مہارت، لگن اور فٹنس کی بل بوتے پر جگہ بنانے میں  کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے بتایا کہ فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ انتہائی مضبوط ہے اور ٹیم میں عثمان شنواری ، جنید خان ، عمران خان سینئر اور جونیئر سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مڈل آرڈر بیٹنگ میں افتخار احمد پر بوجھ ہوگا لیکن نوجوان کھلاڑی ان کی معاونت کے لیے موجود ہونگے۔

انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے نئے سسٹم کو سراہتے ہوئے اسے مثبت قرار دیا اور کہا کہ پہلے ایک خلا موجود تھا لیکن اس خلا کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، فرسٹ الیون کے ساتھ ساتھ سیکنڈ الیون میں بھی سب کھیل رہے ہیں۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں