ہوم   > کھیل

مصباح الحق کو کوچ مقرر کرنےپر کرکٹ بورڈ سےجواب طلب

1 month ago

فوٹو: پی سی بی

لاہور ہائی کورٹ نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنائے جانے کے خلاف درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جواب طلب کرلیا۔

نیلوفر ضیا نامی خاتون کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مصباح الحق کے پاس کوچنگ کا مطلوبہ تجربہ نہیں جبکہ انہیں میرٹ سے ہٹ کر چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ لگایا گیا۔ کوچنگ کے امیدواروں کے انٹرویو بھی پوشیدہ رکھے گئے۔

مصباح چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ، وقار بولنگ کوچ مقرر

درخواست گزار نے حوالہ دیا کہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان 5 ستمبر کو تسلیم کر چکے ہیں کہ مصباح کے پاس مطلوبہ تجربہ نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سابق کپتان کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ پی سی بی 3 سال کےلیے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کر چکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں