ہوم   > کھیل

پاکستانی کرکٹر ثناء میر کیلئے ایشیا گیم چینجرز ایوارڈکا اعلان

1 week ago

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ثناء میر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایشیا سوسائٹی کی جانب سے ایشیا گیم چینجرز ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ایشیا سوسائٹی کی صدر اور سی ای او جوزیٹ شیران کا سوسائٹی کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 2019ء میں ہماری گیم چینجر خواتین حقیقی چیمپئن ہیں جنہوں نے معاشرے اور سماجی ڈھانچے کیلئے اپنے اپنے ممالک میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ثناء میر سمیت 7 خواتین کو 24 اکتوبر کو نیویارک میں منعقدہ تقریب میں ایشیا گیم چینجزز ایوارڈ سے نوازا جائے گا، دیگر خواتین میں شارجہ آرٹ فاؤنڈیشن کی سربراہ شیخا حور القاسمی، گورنر ٹوکیو یوریکو کوئکے، مارشل آرٹس کے ذریعے امن کا درس دینے والی کنگ فو ننز، امریکا سے تعلق رکھنے والی فائزہ سعید، بھارتی آئی پی ایس افسر چھایا شرما اور جین جی سن شامل ہیں۔

جوزیٹ شیران نے مزید کہا کہ یہ خواتین دوسروں کیلئے مثال ہیں جو خواتین اور دوسروں کیلئے دنیا کو بہتر بنارہی ہیں، اس کیلئے وہ قوانین کی تبدیلی اور خود کی رہنمائی میں پیروی کیلئے سب کو چیلنج کررہی ہیں۔

ایشیا سوسائٹی کے مطابق ثناء میر دنیا کی بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور مردوں کے کھیل میں شرکت کرنیوالی چیمپئن خاتون ہیں۔

ثناء میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایوارڈ میرے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ پاکستانی کرکٹر موجودہ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں 5ویں نمبر ہیں، وہ واحد پاکستانی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
4 hours ago
5 hours ago
6 hours ago
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں