ہوم   > کھیل

سری لنکا کا دورہ پاکستان،کرکٹ بورڈ کی حکومت سے معاونت کی درخواست

2 weeks ago

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے قبل ايک بار پھر سيکيورٹٰی صورتحال کا جائزہ لينے کا فيصلہ کرليا اور اپنی حکومت سے معاونت کے لئے درخواست کردی۔

سری لنکن کرکٹ ٹيم کے دورہ پاکستان پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ دورہ پاکستان کے حوالے سے سری لنکن بورڈ نے اپنی حکومت سے معاونت مانگی تو سری لنکن بورڈ کے تحفظات پر پی سی بی کا ردِعمل بھی آگيا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کا بیان دیکھا ہے، ہمارے ساتھ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی حفاظت سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ یا کسی بھی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

سری لنکا کے سینیئر کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹيم کو مکمل سيکيورٹی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھيں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹيم 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 ميچز کے لئے 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں