ہوم   > کھیل

اينڈريو اسٹراس اور جيفری بائيکاٹ کیلئے سر کا خطاب

2 weeks ago

برطانوی حکومت کی جانب سے انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ اور اینڈریو اسٹراس کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نائٹ ہڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ ملنے کے بعد جيفری بائيکاٹ اور اينڈريو اسٹراس کو سر کا خطاب مل گيا۔ سابق وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کا نام ایوارڈ کیلئے وقت تجويز کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 78 سالہ بائيکاٹ نے 108 ٹيسٹ اور 36 ون ڈے ميچز ميں انگلينڈ کی نمائندگی کی، جب کہ اينڈريو اسٹراس نے انگلينڈ کی جانب سے 100 ٹيسٹ اور 127 ون ڈے ميچز کھيلے۔ اسٹراس کی قيادت ميں انگلينڈ نے دو بار ايشز سيريز جيتی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل انگلينڈ کے 11 کھلاڑيوں کو کرکٹ کی خدمات پر سر کا خطاب مل چکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں