ہوم   > کھیل

یورپیئن فٹبال چیمپئین شپ: کواليفائنگ میچ میں نيدرلينڈ، جرمنی فاتح

5 days ago

سابق ورلڈ چيمپيئن نيدرلينڈ نے يورو کپ دوہزاربيس کے کواليفائنگ ميچ ميں ايسٹونيا کو چار صفر سے ہراديا، جرمنی نے شمالی آئرلینڈ  کو دو صفر زيرکيا۔

یورپیئن فٹبال چیمپئین شپ کے کواليفائنگ مقابلے سابق ورلڈ چيمپئن چيمپيئن نيدرلينڈ نے ایسٹونیا کو چارصفر سے ہراديا۔

رائن بابل پہلا گول سترہویں اور پھر سینتالیسویں منٹ میں دوسرا گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ (ميم فس دی پائی) نے (جورجينيو وينالڈم) نے ايک ايک گول اسکورکيا۔

دوسری جانب گروپ سی میں جرمنی اور شمالی آئرلینڈ کا میچ ہوا، پہلے ہاف میں سخت مقابلے کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا۔

اس کی وجہ سے میچ سنسنی خیز ہو گیا، دوسرے ہاف یعنی اڑتالیسویں منٹ میں خوبصورت گول سے جرمنی کو برتری ملی، جیت کے لیے پرجوش جرمن کھلاڑیوں نے اضافی منٹ میں ایک گول کر کے سکور دو صفر کر دیا۔

فاتح ٹیم کو شاندار کامیابی کا بڑا انعام مل گیا، گروپ میں حریف شمالی آئرلینڈ سے ٹاپ پوزیشن بھی چھین لی۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں