ہوم   > کھیل

سری لنکا کے سینیئر کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار

7 days ago

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے 10 سینیئر کھلاڑیوں میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی 20 ٹیم کے کپتان لاستھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز شامل ہیں۔

سینیئر کھلاڑیوں کے انکار کے بعد سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے نئے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ لہیروتھری مانے ٹی 20 اور داسون شناکا ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لستھ مالنگا کی4گیندوں پر4وکٹیں، نیاریکارڈ بناڈالا

سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے 30 کھلاڑیوں نے ملاقات کی تھی جس میں سے 10 سینیئر کھلاڑیوں کو بورڈ قائل کرنے میں ناکام رہا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن ٹیم کی تشکیل ان کے بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے البتہ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کراچی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
9 hours ago
10 hours ago
11 hours ago