ہوم   > کھیل

آسٹریلیا دفاع میں کامیاب، انگلینڈ کو 185رنز سے شکست

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2019 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: آئی سی سی/ٹویٹر

آسٹريليا ايشزسيريز کے دفاع ميں کامياب ہوگيا۔ مانچسٹر ٹيسٹ ميں آسٹریلیا نے انگلينڈ کو ايک سو پچاسي رنز سے شکست دے دي۔ جیت کے بعد آسٹريليا کو پانچ ميچوں کي سيريز ميں دو ايک کي برتري حاصل ہوگئي۔

ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 186رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو مجموعی طور پر 383 رنز کا ہدف دیا، جسے حاصل کرنے میں انگلش ٹیم ناکام رہی۔

 

مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلينڈ کی ٹیم 383 رنز کے تعاقب ميں 91 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 197رنز پر ہی ڈھير ہوگئی۔ آسٹریلیوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کو مین آف میچ قرار دیا گیا ہے۔

 

انگلینڈ کی جانب سے جوئے ڈینلی 53، جوز بٹلر 34، جیسن رائے 31 اور وکٹ کیپر جونی بریسٹو 25 کے علاوہ دیگر بیٹسمین خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہے اور کینگرو بولرز کا زیادہ دیر مقابلہ نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں، ان کے علاوہ جوش ہیلزل ووڈ اور ناتھان لیون نے دو دو جب کہ میچلز اسٹارک اور مارنس لیبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 497 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کی، جبکہ انگلینڈ نے 301 رنز آل آؤٹ بنائے تھے، سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ اوول میں آئندہ ہفتے کھیلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube