ہوم   > کھیل

پاکستانی باکسر نے تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

2 weeks ago

عثمان وزیر نے اپنی جیت کشمیریوں کے نام کی



باکسنگ ورلڈ رينکنگ فائٹ ميں پاکستانی باکسر عثمان نے تھائی باکسر ويسوٹ کو دوسرے راؤنڈ ميں ناک آؤٹ کرديا۔



گلگت سے تعلق رکھنے والے عثمان نے باکسنگ رنگ ميں انٹری روايتی گلگتی ٹوپی اور لباس ميں دی، جس کے بعد رنگ میں مقابلہ شروع ہوا تو عثمان وزير نے تھائی حريف کو دوسرے ہی راؤنڈ ميں چاروں شانے چت کیا۔


مقابلے کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عثمان وزير کا کہنا ہے وہ ناقابل شکست رہتے ہوئے مستقبل ميں بھی پاکستان کو بڑی کاميابياں دلوانے کا عزم رکھتے ہيں۔


اس موقع پر انہوں نے اپنی جیت مقبوضہ کشمیر کے نام کی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں