ہوم   > کھیل

عبدالقادرکے انتقال پر بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے تاثرات

2 weeks ago

تصویر: ٹوئٹر

فن کی طرح کھیل بھی سرحدوں کی حدود وقیود سے پاک ہوتے ہیں۔ بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے عظیم کھلاڑی گگلی ماسٹر عبدالقادر کے انتقال پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ سے ایک اچھی مثال قائم کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرگزشتہ رات لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے 64 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

عبدالقادر کے انتقال پر ہربھجن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔ ان سے دو سال پہلے ملاقات ہوئی تھی اوروہ  ہمیشہ کی طرح پرجوش تھے۔

 

 

بھارتی آف اسپنر نے عبدالقادر کو ایک چیمپئن بالر اور عظیم انسان کہتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔

ہربھجن نے مرحوم کی فیملی سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

عبدالقادر 15 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1977ء میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، مجموعی طور پر 67 ٹیسٹ میچز میں 236 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 104 ایک روزہ مقابلوں میں 132 وکٹیں لی تھیں۔

عبدالقادر نے 1983ء اور 1987ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے علاوہ انہوں نے 5 ایک روزہ مقابلوں میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں