ہوم   > کھیل

لستھ مالنگا کی4گیندوں پر4وکٹیں، نیاریکارڈ بناڈالا

2 weeks ago

سری لنکن بولر لستھ مالنگا نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں 4 گیندوں پر چار وکٹیں لے کر ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، وہ مختصر ترین فارمیٹ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بالر بن گئے۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں کپتان لستھ مالنگا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، مالنگا نے 4 گیندوں پر 4 وکٹوں کے ساتھ صرف 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن پیسر مختصر ترین فارمیٹ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے، انہوں نے گزشتہ میچ میں پاکستانی اسپنر شاہد آفریدی کا زیادہ وکٹوں کا توڑا تھا، شاہد آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا تھا، ان کی وکٹوں کی تعداد 104 ہوگئی، پاکستانی اسپنر نے ٹی 20 میں 98 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں