ایشز سیریز میں اسٹیو اسمتھ نے شاندار سینچری بنائی
ٹيسٹ کرکٹ کے نمبرون بيٹسمين اور آسٹريليا کے بلے باز اسٹيو اسمتھ کی ايشز سيريز کے چوتھے ٹيسٹ ميں شاندار بيٹنگ نے انگلینڈ کے ہاتھوں کے طوطے اڑا دیئے۔
اسٹیو نے انگلينڈ کيخلاف ڈبل سنچری جڑدی۔ انہوں نے 24 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 211 رنز کي اننگز کھيلی۔ اسمتھ کي ايشز سيريز ميں يہ مجموعي طور پر تيسری ڈبل سنچری ہے۔ وہ ڈان بريڈ مين اور والی ہيمنڈ کے بعد تيسرے بيٹسمين بن گئے۔