ہوم   > کھیل

مصباح کوایف بی آر کی یاد کیوں ستانے لگی؟

2 weeks ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر مقرر کیے جانے والے سابق کپتان مصباح الحق نے معاوضے سے متعلق سوال پر دلچسپ ردعمل دیا۔

گزشتہ روز میڈیا نمائندوں نے 2 اہم ذمہ داریاں سنبھالنے والے مصباح الحق سے سوال کہا کہ ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر بننے پر آپ کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

جواب میں غالبا بھاری تنخواہ کے پیش نظ مصباح کو ايف بی آر کی یاد آگئی۔ بولے بس اب تو چھاپہ پڑ جانا ہے۔

ايم ڈی پی سی بی وسيم خان نے جواب دیتے ہوئے کہا مصباح الحق کی تنخواہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے برابر ہی ہے۔ انہیں کم تنخواہ کيوں ديں گے؟۔

یاد رہے کہ مصباح الحق سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ (ایم بی اے ) ہیں جنہیں دہری ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دو عہدوں کے پیش نظر انہیں مکی آرتھر کے مساوی پیکج ہی دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر سابق کپتان انضمام الحق تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں