بلغاريہ کے گريگور ديميترو کے ہاتھوں شکست کے بعد 20 مرتبہ کے عالمی چیمپئن سوئٹزر لينڈ کے راجر فيڈرر يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، جب کہ خواتین مقابلوں میں سرينا وليمز سيمی فائنل ميں پہنچ گئيں۔
يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ ميں ايک اور بڑا اپ سيٹ سامنے آگیا۔ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلم چيمپيئن سوئٹزر لينڈ کے راجر فيڈرر کا سفر کوارٹر فائنل ميں ختم ہوگیا۔
فيڈرر صرف پہلا اور تيسرا سيٹ جيت سکے۔ گریگور نے تين چھ، چھ چار، تين چھ، چھ چار اور چھ دو سے ميچ جيت کرفائنل فور کيلئے کواليفائي کيا۔
ويمنز سنگلز مقابلے ميں امريکا کي سرينا وليمز نے چائنا کي کھلاڑی کو اسٹريٹ سيٹ ميں زير کيا۔ سرينا نے چھ ايک اور چھ صفر سے کاميابی سميٹ کر سيمی فائنل ميں جگہ بنائی۔ دوسرے کوارٹر فائنل ميں يوکرائن کی ايلينا سويٹولينا نے برطانيہ کی يوہانا کونتا کو شکست دے دی۔