ہوم   > کھیل

مصباح چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ، وقار بولنگ کوچ مقرر

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2019 | Last Updated: 7 months ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ سابق کپتان وقار یونس ٹیم کے بولنگ کوچ ہونگے۔ دونوں کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم عہدوں کے لیے پی سی بی کی جانب سے آج اعلان کیا گیا۔ اس حوالے سے پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا۔ سابق کپتان مصباح الحق پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے فیورٹ تھے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونا بہت فخر کی بات ہے۔انھوں نے قومی ٹیم کی کوچنگ کو اہم ذمہ داری قرار دیا۔

مصباح الحق نے 75 ٹيسٹ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ميں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ہيڈ کوچ کی دوڑ ميں سابق کوچ محسن حسن خان اورسابق آسٹريلوی کرکٹرڈین جونز بھی شامل تھے۔

سابق کپتان وقاريونس دو مرتبہ ہيڈ کوچ اور دو مرتبہ بولنگ کوچ رہ چکے ہيں۔انھیں تیسری بار بالنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا۔

مصباح الحق اور وقار یونس کی نئی ذمہ داریوں میں پہلا اسائمنٹ سری لنکا کے ساتھ 27 ستمبر سے شروع ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز ہے۔ پاکستان کو نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube