Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

اسٹیواسمتھ نےویرات کوہلی سےاعزاز چھین لیا

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آسٹريليا کے اسٹيو اسمتھ ايک بار پھر بيٹسمينوں کی رينکنگ ميں پہلے نمبر پر آگئے۔ ويرات کوہلی سے پہلی پوزيشن چھين لی۔

آسٹريلیا کے بلے باز اسٹيو اسمتھ 904 پوائنٹس کيساتھ نمبر ون ٹيسٹ بيٹسمين بن گئے۔ اسٹيو اسمتھ 2015 سے 2018 تک پہلے نمبر پر رہ چکے ہيں۔ اس سے قبل اسٹیو بال ٹيمپرنگ اسکينڈل ميں سزا کے باعث پہلی پوزيشن سے محروم ہوئے تھے۔

دوسری جانب بھارت کے ويرات کوہلی تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ ٹين نمبروں میں کوئی پاکستانی شامل نہيں، تاہم بابر اعظم 17ویں اور اسد شفيق 19ویں نمبر پر موجود ہيں۔

بولرزميں پيٹ کمنز کا پہلا، کاگيسو ربادا کا دوسرا نمبر اور بھارت کے بمرا تيسرے نمبر پر آگئے۔ محمد عباس ايک درجہ تنزلی کے بعد 10ويں پوزيشن اور ياسر شاہ 16ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube