ہوم   > کھیل

آل راؤنڈرعماد وسیم کے ولیمہ کی تقریب، تصاویر دیکھیں

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2019 | Last Updated: 9 months ago

عماد وسیم کا ولیمہ، ميجر جنرل آصف غفور سميت کئی نامور کرکٹرز نے شرکت

آل راؤنڈر عماد وسیم کے ولیمہ کی تقريب اسلام آباد ميں منعقد ہوئی، جس ميں ڈی جی آئی ايس پی آر ميجر جنرل آصف غفور، رہنما تحريک انصاف اسد عمر سميت کئی نامور کرکٹرز نے شرکت کی۔

عماد وسيم کے وليمے کی تقريب اسلام آباد ميں ہوئی ،تقریب میں آل راؤنڈر نے گولڈن رنگ کی شيروانی اور سرخ پگڑی زيب تن کی، اہليہ ثانيہ اشفاق نے بھی سنہری اور سرخ رنگ کا عروسی جوڑا پہنا۔

ولیمے کی تقريب ميں قومی کرکٹرز، سیاستدانوں، قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی عماد وسیم کی دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔

عماد وسيم اور برطانوی نژاد ثانيہ اشفاق کا نکاح 24 اگست کو شاہ فيصل مسجد ميں انتہائی سادگی سے ہوا تھا جس میں صرف قریبی رشتے دار اور اہلخانہ  موجود تھے۔

تصاویر : ٹوئٹر 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube