ہوم   > کھیل

بین اسٹوکس کی شاندار بیٹنگ، آسٹریلیا کو لیڈز ٹیسٹ میں شکست

4 weeks ago

فوٹو: گیٹی امیجز

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

انگلش بلے باز بین اسٹوکس نے 131 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا۔

انگلش ٹیم لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز محض 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی لیکن چوتھے روز بین اسٹوکس نے میچ ٹیم کے نام کردیا۔

ایشز سیریز،لیڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

تین سو انسٹھ رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی نویں وکٹ 286 کے اسکور پر گری مگر بین اسٹوکس نے آخری وکٹ پر لیچ کے ہمراہ 67 رنز کی شراکت قائم کرکے فتح ٹیم کے نام کر دی۔

آخری لمحات میں آسٹریلیا نے رن آوٹ کا یقینی موقع ضائع کیا۔ اسکے بعد بین اسٹوکس ایل بی ڈبلیو ہوگئے مگر نہ امپائر نے آوٹ دیا اور نہ ٹم پین کے پاس ری ویو کا آپشن تھا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں