ہوم   > کھیل

ایشز سیریز،لیڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

4 weeks ago

کپتان جو روٹ نے میزبان ٹیم کی لاج رکھ لی




ایشزسیریز کا تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے 203 رنز جب کہ آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔


لیڈز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے میزبان ٹیم کی لاج رکھ لی۔ انگلش ٹیم نے 359 رنر کا تعاقب شروع کیا تو 15 رنز پراوپنرز ڈریسنگ روم میں تھے مگر جوروٹ اور جو ڈینلی نے تیسری وکٹ کے لیے 126 رنز کی شراکت قائم کرکے کینگروز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔


جو ڈینلی  50 رنز پر آؤٹ ہوگئے مگر جو روٹ دن کے اختتام پر وکٹ پر موجود تھے۔ انگلینڈ نے تین وکٹوں پر 156 رنز بنالیے۔ جوروٹ 75 اور بین اسٹوکس 2  رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔


آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 246 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں