Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام کی تیاریاں مکمل

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امریکی شہر نیویارک میں سال کے آخری اور چوتھے گرینڈ سلام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسٹار ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ اور ناؤمی اوساکا اپنے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

 سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے اسٹار کھلاڑیوں کا نیویارک ٓامد کا سلسلہ جاری ہے۔ سربیا سے تعلق رکھنے والی نوویک جوکووچ اور جاپان کی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ مینز ڈبلز مقابلوں میں مائیک برائن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی اپنا اعزاز برقرار رکھنے کیلئے میدان میں اترے گی۔

 

خبر رساں ادارے کے مطابق میگا ایونٹ میں آخری گرینڈ سلام میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

 

ٹورنامنٹ کا 139 واں ایڈیشن 26 اگست سے نیویارک میں شروع ہوگا، جو 8 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایونٹ ٹینس کے ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا، یہاں پر دنیا کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کیلئے جنگ کریں گے۔

ٹورنامنٹ کیلئے رقم 4 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے 6 ارب روپے) رکھی گئی ہے۔ جیتنے والے کو انعامی رقم 38 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 58 کروڑ پاکستانی روپے) ملے گی۔ ہارنے والے کو 19 لاکھ ڈالر ( تقریباً 27 کروڑ پاکستانی روپے) ملیں گے۔

 

سیمی فائنل میں پہنچنے والے پلیئر کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر (تقریباً 15 کروڑ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی 5 لاکھ ڈالر (7 کروڑ پاکستانی روپے) پیسے اکاؤنٹ میں منتقل کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube