ہوم   > کھیل

تیسرا ایشز ٹیسٹ : انگلش ٹیم 67 رنز پر ڈھیر

4 weeks ago

 

ايشز سيريز کے تيسرے ٹيسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم صرف 67 رنز پر ڈھير ہوگئی، صرف ایک کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالئے، مجموعی برتری 283 رنز کی ہوگئی۔

ايشيز سيريز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 179 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انگلينڈ کو صرف 67 رنز پر ڈھير کرديا، ایشز سیریز میں 1948ء کے بعد یہ کم ترین اسکور ہے۔

کھیل کے دوسرے روز انگلش بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 10 کھلاڑی سنگل فیگر میں ہی پویلین لوٹ گئے، جو ڈینلے 12 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے صرف 30 رنز دے کر 5، پیٹر کمز نے 23 رنز کے بدلے 3 اور پیٹنسن نے 9 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، لیبوشین 74 اور وارنر 61 رنز بنا کر نمایاں بلے باز تھے، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم نے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالئے، انگلینڈ کیخلاف ان کی مجموعی برتری 283 رنز ہوگئی، لیبوشین 53 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اسٹیورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں