ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عامرخان اورفریال کا خوشخبری سنانے کا منفرد انداز

4 weeks ago

بچے کی جنس بتانے کیلئے فریال کا عامر کو سرپرائز



پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے یہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ دونوں نے بچے کی آمد کا اعلان منفرد انداز میں کیا۔


فریال مخدوم نے اپنی فیملی میں اضافے کی اطلاع دیتے ہوئے یہ دلچسپ ویڈیو انسٹا گرام پرپوسٹ کی ہے۔


باکسنگ تھیم میں کی جانے والی اس اناؤنسمنٹ میں گلابی اور نیلے دونوں طرح کے غباروں سے سجاوٹ کی گئی ہے ۔ درمیان میں ایک بڑا غبارہ ہے جس میں یہ راز چھپا ہےکہ دونوں کا ہونے والا بچہ لڑکا ہےیا لڑکی۔



فریال کو تو یقیننا اس حوالے سے علم ہے لیکن عامرکی ایکسائٹمنٹ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔


باکسنگ گلوز پہنے ہوئے عامرخان نے غبارے کو مکا رسید کیا تو اندر سے چھوٹے سائز کے نیلے غبارے نکلے جس پر عامر نے خوشی سے چلاتے ہوئے کہا، اٹس آ بوائے۔


اس سے قبل دونوں کی 2 بیٹیاں ہیں ۔ پہلی بیٹی لمائسا سال 2014 جبکہ چھوٹی بیٹی الیانا سال 2018 میں پیدا ہوئی۔


عامر اور فریال کی شادی سال 2013 میں نیویارک میں ہوئی۔ دوسری بیٹی کی پیدائش سے قبل اس جوڑے کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے یہاں تک کہ نوبت علیحدگی تک پہنچ گئی لیکن بعد ازاں فریال مخدوم کی جانب سے سسرال والوں پر عائد کیے جانے والے تشدد اور دیگر الزامات واپس لینے اور معافی مانگنے کے بعد دونوں میں صلح ہو گئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں