ہوم   > کھیل

دبئی میں حسن علی اور سمیعہ آرزو کی تقریب ولیمہ

2 months ago

سمیعہ آرزو میڈیا اور پاک بھارت عوام کی شکرگزار



بھارتی دلہن کے ساتھ زندگی کی نئی شاہراہ پر قدم رکھنے والے کرکٹر حسن علی کی تقریب ولیمہ گزشتہ روزدبئی میں ہوئی۔


دبئی کے لال قلعہ ریسٹورنٹ میں نئی جوڑی نے فیملی اور قریبی دوستوں کے ہمراہ لنچ کیا۔ اس موقع پرحسن علی کا کہنا تھا کہ ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں بھی ہوگی۔



ولیمے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پرخوب گردش کر رہی ہیں۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن کی اہلیہ سمیعہ آرزو کا کہنا تھا کہ حسن سے ملنے سے پہلے کرکٹ نہیں دیکھتی تھی۔ ان سے ملاقات کے بعد کرکٹ دیکھنا شروع کی لیکن میچ دیکھنے کے دوران مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا۔ میرا فوکس صرف حسن ہوتے ہیں اور میں انہی کو دیکھتی ہوں۔



سمیعہ نے کہا کہ ہم دونوں کے خاندان کے علاوہ پاک بھارت عوام اور میڈیا نے بھی اس رشتے کو مثبت انداز میں لیا جس پر میں سب کی شکر گزارہوں۔ انہوں نے نیک خواہشات اور دعاؤں کیلئے بھی کا شکریہ ادا کیا۔



تقریب ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن علی نے کہا کہ نئی زندگی کی شروعات کسی بھی مسلمان کی زندگی میں بہت بڑا دن ہوتا ہے۔ مبارکباد دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


فاسٹ بالر نے کہا کہ ہمارے ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں بھی ہوگی جس میں سمیعہ بھی شریک ہوں گی۔



حسن علی کی شادی 20 اگست کو دبئی کے مہنگے ترین اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی جس میں پاکستان سے حسن کی فیملی، قریبی دوست اور کرکٹ کے ساتھی شاداب خان شریک ہوئے۔


حسن اور سامیعہ کی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جو جلد گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔



ثانیہ مرزا کی حسن علی کو دلچسپ انداز میں مبارکباد


یاد رہے کہ حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں ۔ اس سے قبل ایشین ڈان بریڈ مین کہلائے جانے والے ظہیرعباس نے بھارتی خاتون ریٹا سے دوسری شادی کی تھی جن کا اسلامی نام ثمینہ عباس ہے۔کرکٹرمحسن حسن خان نے بھارتی فلم اسٹار رینا رائے سے شادی کی جو زیادہ عرصہ چل نہ سکی جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو شریک حیات بنایا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں