ہوم   > کھیل

کوچنگ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی،مصباح الحق

4 weeks ago

کوچنگ کيلئے جب بھی درخواست دوں گا کرکٹ کميٹي سے الگ ہوجاؤں گا،مصباح




سابق کپتان مصباح الحق نے واضح کہا ہے کہ میں نے کوچنگ کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی،سب افواہیں ہیں۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے بتایا ڈوميسٹک کي6ٹيموں ميں پرفارمنس دينے والوں کومنتخب کريں گے، کھلاڑيوں کي فٹنس اورفارم ديکھتے ہوئے ہي منتخب کياجارہا ہے، ايمرجنگ کيمپ ميں محمد حسنين کو شامل کيا تھا،حسنين کيربيئن ليگ ميں کمٹمنٹ کي وجہ سے شامل نہيں ہوسکا۔


اپنے حوالے سےمصباح الحق کا کہنا تھا کہ ميں نے کوچنگ کيلئے کوئي درخواست نہيں دي، کوچنگ کے حوالے سے سب افواہيں ہيں، کوچنگ کيلئے جب بھي درخواست دوں گا کرکٹ کميٹي سے الگ ہوجاؤں گا۔



پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا نوٹی فکیشن جاری


کپتان سے متعلق مصباح الحق نے کہا کہ تينوں فارميٹ ميں ايک ہي کپتان ہوسکتا ہے،اگرآپ کے پاس کوئي متبادل کھلاڑي ہے تو پھرالگ کپتان بنائيں،کپتان کي تبديلي کا اختيار پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہے۔



نيشنل کرکٹ اکيڈمی ميں قومی کھلاڑيوں کے فٹنس ٹيسٹ


کھلاڑیوں سے متعلق مصباح الحق نے بتایا کہ فٹنس کيمپ ميں ٹريننگ کيساتھ ڈائٹ پلان پر بھي فوکس کيا گيا ہے، کوشش ہوگي کہ کھلاڑيوں کا فٹنس ليول مثالي ہو، کيمپ کا مقصد نئي سليکشن کميٹي کيلئے کھلاڑي تيار کرنا ہے،کيمپ ميں سب کھلاڑيوں کيلئے ايک جيسا ہي معياررکھا گيا ہے، فٹنس اورفارم ميں بہتري کے بعد کوئي بھي لڑکا ٹيم ميں آسکتا ہے۔



مصباح الحق نے پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں سمبھال لیں


مصباح الحق نے مزید بتایا کہ 22اگست سے ايمرجنگ ميں کيمپ ميں بہت سے فاسٹ بولرز شامل ہونگے، عامرکے متبادل بولر کيلئے ايمرجنگ کيمپ سے بولرز کو ديکھا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں