ہوم   > کھیل

حسن علی کیلئے ثانیہ مرزا کی دلچسپ مبارکباد

4 weeks ago

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو زندگی کی نئی اننگ کے آغاز پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دلچسپ انداز میں مبارکباد دی۔

حسن علی نے گزشتہ روز بھارتی دلہن سامعہ آرزو کے ساتھ اس نئے سفر کی شروعات کیں، اس سے ایک روز قبل حسن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ غیر شادی شدہ زندگی کی آخری رات۔

اس پوسٹ پر کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اچھی ٹریٹ کا مطالبہ کرڈالا۔

ثانیہ نے اپنی ٹویٹ میں حسن علی اور ان کی اہلیہ سمیعہ آرزو کیلئے پیار بھری زندگی اور خوشیوں کی دعا کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس بار ٹریٹ میں نینڈوز سے کچھ بڑھ کر کھلانا۔

حسن علی نے گزشتہ روز بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو کے ساتھ زندگی کی نئی اننگ کا آغاز کیا ہے۔ دونوں کی شادی دبئی کے مہنگے ترین اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی جس میں پاکستان سے حسن کی فیملی، قریبی دوست اور کرکٹ کے ساتھی شاداب خان شریک ہوئے۔

حسن اور سامیعہ کی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جو جلد گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں ۔ اس سے قبل ایشین ڈان بریڈ مین کہلائے جانے والے ظہیرعباس نے بھارتی خاتون ریٹا سے دوسری شادی کی تھی جن کا اسلامی نام ثمینہ عباس ہے۔کرکٹرمحسن حسن خان نے بھارتی فلم اسٹار رینا رائے سے شادی کی جو زیادہ عرصہ چل نہ سکی جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو شریک حیات بنایا۔

پاکستان کی جانب سے اب تک 9 ٹیسٹ اور 53 ایک روزہ میچز کھیلنے والے حسن علی نے شاندار کارکردگی کے باعث سال 2017 میں چیمئنز ٹرافی پاکستان کے نام کرنے میں اہم ترین کردارادا کیا تھا۔ 13 وکٹیں لینے والے حسن علی مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

Curated by Kokab Mirza.

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں