ہوم   > کھیل

جوفرا آرچر کی باؤنسر کے شکار اسٹیو اسمتھ تیسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر

2 months ago

جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر لگنے سے زخمی آسٹريليا کے اسٹيو اسمتھ ايشز سيريز کے تيسرے ٹيسٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ لبوشین میدان میں اتریں گے۔

لارڈز میں جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر لگنے سے اسٹیو اسمتھ سنبھلنے کی کوشش کے باوجود گر پڑے، 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنیوالے گیند نے گردن پر ایسی ضرب لگائی کے اسمتھ تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ کی جگہ ایشز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے مارنس لبوشين کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے آسٹریلوی ٹیم کو خبردار کیا ہے جوفرا آرچر ہیڈنگلے میں اور زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔

آسٹریلوی بورڈ نے آئندہ سال سے کھلاڑیوں کیلئے گردن پر حفاظتی گارڈ لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، 2014ء میں آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز گردن پر گیند لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں