ہوم   > کھیل

فاسٹ بولر حسن علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 5 months ago

حسن علی دولہا بن گئے، بھارتی لڑکی سامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کی تقريب

فاسٹ بولر حسن علی دولہا بن گئے، بھارتی لڑکی سامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کی تقريب دبئی ميں منعقد ہوئی۔

پاکستانی کرکٹ حسن علی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا، دبئی میں سامعہ آرزو سے نکاح ہوگیا۔

نکاح کی تقريب دبئی کے نجی ہوٹل ميں ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، ٹیم کے ساتھ اور پکے دوست شاداب خان بھی حسن علی کی خوشيوں ميں شامل رہے۔

حسن علی نے نکاح کی تصوير سوشل ميڈيا پر بھی شيئر کی، جس میں دولہا میاں سنہری کڑھائی والے سبز رنگ کے کرتا پاجامے میں ملبوس ہیں جبکہ دلہن نے سرخ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

نکاح سے ايک روز قبل فاسٹ بولر نے اپنی ہونیوالی دلہنیا سامعہ آرزو کے ہمراہ فوٹو شوٹ بھی کرایا، جس میں سامعہ نے سرمئی رنگ کا لباس اور حسن نے بليک شرٹ اور بليو جينز زيب تن کی تھی۔

رسم حنا کی تقريب ميں حسن علی کے قريبی عزيز و اقارب شرکت کی اور خوب ہلا گلا کيا، ڈيزٹ سفاری پر حسن علی نے دوستوں کے ساتھ اپنا منفرد جشن بھی منايا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube