Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

حسن علی کا نکاح آج ہوگا، شاداب خان کے بھنگڑے

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

حسن علی زندگی کی نئی اننگز کیلئے تیار ہیں۔ دبئي ميں مہندي کي تقريب کے بعد نکاح آج 20 اگست کو ہوگا۔ مہندی کی تقریب میں اہل خانہ کی جانب سے مہمانوں کی پاکستانی اور چائنز کھانوں سے تواضع کی گئی۔

حسن علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب میں انہوں نے سبز رنگ کا کرتا پہنا، جب کہ دوستوں اور خاندان کے دیگر مردوں نے نارنجی رنگ کے شلوار قمیض زیب تن کیے۔

تقریب میں کرکٹر شاداب خان نے بھي تقريب ميں شرکت کي اور مہندی میں بھنگڑا ڈالا۔

 

 

حسن علی اور سامعیہ آرزو کا نکاح آج بئی میں ہو رہا ہے۔ حسن علي نے تقريب ميں روانگي سے قبل خوب سيلفاں بھي بنوائي۔

 

جب کہ دبئی کے صحرا کے بیچوں بیچ حسن علی نے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں ہاتھ بھی ہوا میں لہراتے جنریٹڑ بھی اسٹارٹ کیا۔

انسٹا گرام پر حسن علی کی جانب سے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے لکھا کہ آج کی کنواری زندگی کی اخری رات ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube