ہوم   > Latest

ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

4 weeks ago

آئی سی سی نے ٹيسٹ کرکٹ کی نئی رينکنگ جاری کردی، اسٹيو اسمتھ دوسرے نمبر پر آگئے، ٹاپ 10 ميں کوئی پاکستانی بيٹسمين موجود نہيں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد...




آئی سی سی نے ٹيسٹ کرکٹ کی نئی رينکنگ جاری کردی، اسٹيو اسمتھ دوسرے نمبر پر آگئے، ٹاپ 10 ميں کوئی پاکستانی بيٹسمين موجود نہيں ہے۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔


رینکنگ کے مطابق اسٹيو اسمتھ نے لمبی چھلانگ لگائی، 16 ماہ بعد ٹيسٹ کرکٹ ميں واپسی کرنے والے آسٹریلوی بلے باز صرف 3 اننگز کھيل کر ہی دنيا کے دوسرے بہترين بيٹسمين بن گئے۔


بلے بازوں میں بھارتی کپتان ويرات کوہلی کی بادشاہت بدستور برقرار ہے، کين وليمسن کا تيسرا نمبر ہے، نيوزی لينڈ کیخلاف سنچری بنانے والے سری لنکن کپتان ديموتھ کرونارتنے 10 درجے کی ترقی کے بعد 8 ويں نمبر پر پہنچ گئے، بابراعظم کا 17واں، اسد شفيق کا 22 ویں اور اظہر علی 24 ویں نمبر پر ہیں۔


بولرز رينکنگ ميں آسٹريليا کے پيٹ کمنز نے پہلی پوزيشن مزيد مستحکم کرلی، جنوبی افریقی کاگيسو ربادا دوسرے اور جيمز اينڈرسن تيسرے نمبر پر موجود ہيں، پاکستان کے محمد عباس آٹھويں اور ياسر شاہ کا 17واں نمبر پر ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں