ہوم   > Latest

ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

1 month ago

ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ آسٹریلیوی ٹیم نے دو سو سڑسٹھ رنز کے تعاقب میں ايک سو چوون رنز بنائے۔ پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 5ویں روز کھیل کا آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 96 رنز سے کیا، بین اسٹوکس اور جوز بٹلر ٹیم کا اسکور 161 تک لے گئے، جوز بٹلر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 

انگلینڈ نے دوسری اننگ 5 وکٹو ں کے نقصان پر 258 پر ڈیکلئیر کردی، بین اسٹوکس نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ جونی بیئراسٹو 30 رنز پر ناقابل شکست رہے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا۔

 

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رورے برنز نے 29، جو ڈینلی 26، جیسن روئے نے 2 رنز بنائے، جب کہ جو روٹ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 اور پیٹر سڈل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں آغاز کچھ اچھا نہیں رہا، صرف 47 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

 

آرچر کی خطرناک بالنگ سے زخمی ہونے والے اسٹیو اسمتھ کی جگہ مارنوس لابوس شین کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا تو انہوں نے آسٹریلیا کی اننگز کو سنبھالا اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اسکور 132 تک پہنچایا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے مارنوس لابوس شین 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹریوس ہیڈ 42 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

 

آسٹریلیا کی ٹیم کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جیک لیچ نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 258 جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 250 رنز اسکور کئے تھے۔

 

بین اسٹوکس کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تیسرے ٹیسٹ کا آغاز بائیس اگست سے لیڈز میں ہوگا۔ استمھ کي شرکت فٹنس ٹيسٹ سے مشروط ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں