ہوم   > Latest

اسٹیو اسمتھ دو بار گیند لگنے کے باوجود برطانوی بالرز کے سامنے دیوار بن گئے

1 month ago

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر آسٹریلیوی بیٹسمین اسٹیوو اسمتھ کی گردن پر لگا۔ وہ کچھ دیر کے لئے میدان سے باہر گئے مگر واپس آکر دوبارہ بیٹنگ کی اور 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 250 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے کھیل کے...




لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر آسٹریلیوی بیٹسمین اسٹیوو اسمتھ کی گردن پر لگا۔ وہ کچھ دیر کے لئے میدان سے باہر گئے مگر واپس آکر دوبارہ بیٹنگ کی اور 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 250 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر چار وکٹوں پر 96  رنز بنالیے۔


لارڈز میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار تھی مگر پھر اسٹیو اسمتھ کمال بیٹنگ سے ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ جب ان کا اسکور 80 رنز پر پہنچا تو خیال تھا کہ اسمتھ ایشیز میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرلیں گے لیکن جوفرا آرچر کا 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا باؤنسر اسمتھ کی گردن پر لگا۔


اسٹیو اسمتھ کے ہواس بحال ہوئے تو دوبارہ بیٹنگ کے لیے کھڑے ہوگئے مگر امپائرز نے روک دیا اور  آسٹریلوی بلے باز کو طبی معائنے کے لیے میدان سے باہر جانا پڑا۔اسٹیو اسمتھ واپس آئے اور 92 رنز پر آؤٹ ہوئے۔


میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان کا دوران بیٹنگ گیند چھوڑنے کا انداز بھی گفتگو کا موضوع رہا۔












 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں