ہوم   > Latest

محمد عامر آخری فرسٹ کلاس میچ ایسیکس کیطرف سے کھیلیں گے

1 month ago

پاکستانی بولر محمد عامر اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ ایسیکس کلب کی طرف سے کھیلیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق انگلش کاؤنٹی ایسیکس کی جانب سے میچ لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کا آخری فرسٹ کلاس میچ ہوگا۔ یہ ان کا ریڈ بال سے آخری میچ ہوگا، وائٹ بال سے ایکشن میں نظر ائیں گے۔

انگلش کاونٹی کلب ایسیکس کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محمد عامر نے اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے، جس کے بعد وہ بلاسٹ ٹی ٹوئینٹی کے علاوہ ایک فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ 27 سالہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

عامر نے 66 فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کرتے ہوئے 254 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ ان کا آخری فرسٹ کلاس میچ تھا۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں جو کھلاڑی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ان میں سب سے اہم نام محمد عامر کا بھی ہے۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں