ہوم   > Latest

سری لنکا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کو تیار

1 month ago

سری لنکا پاکستان ميں کھيلنے کو تيار ہوگیا، آئی لینڈرز ٹيم لاہور ميں ايک ٹيسٹ ميچ کھيلے گی، فيصلہ سیکيورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد کيا گيا۔ شائقين کرکٹ کيلئے اچھی خبر آگئی، 10 سال بعد پاکستان ميں ٹيسٹ کرکٹ کے دروازے کھلنے کے قريب ہیں، سری لنکا پاکستان ميں کھيلنے کيلئے تيار ہوگيا۔ پاکستان...



سری لنکا پاکستان ميں کھيلنے کو تيار ہوگیا، آئی لینڈرز ٹيم لاہور ميں ايک ٹيسٹ ميچ کھيلے گی، فيصلہ سیکيورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد کيا گيا۔


شائقين کرکٹ کيلئے اچھی خبر آگئی، 10 سال بعد پاکستان ميں ٹيسٹ کرکٹ کے دروازے کھلنے کے قريب ہیں، سری لنکا پاکستان ميں کھيلنے کيلئے تيار ہوگيا۔


پاکستان کا دورہ کرنیوالا سیکيورٹی وفد حفاظتی انتظامات سے مطمئن ہوگیا اور رپورٹ سری لنکن بورڈ کو دے دی، پاکستان اور سری لنکا کے درميان 2 ٹيسٹ ميچز کی سيريز اکتوبر ميں شيڈول ہے، سری لنکا کی ٹيم صرف ايک ميچ لاہور ميں کھیلے گی۔


سری لنکن بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے متعلق باقاعدہ اعلان سے پہلے پلیئرز کو اعتماد میں لے گا۔


لاہور میں مارچ 2009ء ميں سری لنکن ٹيم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
19 mins ago
10 hours ago