ہوم   > Latest

کرکٹرحسن علی کا نکاح20 اگست کو ہوگا،چھٹیوں کی درخواست دیدی

4 weeks ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علي کا نکاح بيس اگست کو دبئي ميں ہوگا۔ فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تقریب کیلئے سے چھٹياں مانگ ليں۔ حسن علی اہل خانہ کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ شاداب خان کا بھي تقريب ميں شرکت کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر پري سيزن کيمپ کے...



پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علي کا نکاح بيس اگست کو دبئي ميں ہوگا۔ فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تقریب کیلئے سے چھٹياں مانگ ليں۔



حسن علی اہل خانہ کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ شاداب خان کا بھي تقريب ميں شرکت کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر پري سيزن کيمپ کے پہلے ہفتے کا حصہ نہيں ہوں گے۔ چھٹيوں کے باعث 19 اور 20 اگست کو شيڈول فٹنس ٹيسٹ ميں نہيں ديں سکيں گے۔


حسن علی نے بورڈ کو کہا ہے کہ وہ نکاح کے بعد کيمپ جوائن کرتے ہي فٹنس ٹيسٹ ديں گے۔ حسن علي کا نکاح بھارتي لڑکي ساميعہ ٓآرزو سے 20 اگست کو دبئي ميں ہوگا، جس ميں قريبي عزيزو اقارب شريک ہوں گے۔ تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بيسٹ فرينڈ شاداب خان کا بھي تقريب ميں شرکت کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ پی سی بی نے پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے اور 20 اور 21 اگست کوفٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کو 19اگست کونیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیمپ کا کمانڈنٹ مصباح الحق کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں