ہوم   > Latest

انگلینڈ اور آسٹریلوی ٹیموں کو پاکستان لانے کی کوششیں

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 6 months ago

ورلڈ چيمپيئن انگلينڈ اور آسٹريليا کے مختصر دورۂ پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، کرکٹ آسٹريليا اور ای سی بی حکام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آرہے ہيں۔ ملک ميں انٹرنيشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی کوششیں جاری ہیں، ورلڈ چيمپيئن انگلينڈ اور آسٹريلوی بورڈ حکام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آئيں گے۔ پی...

ورلڈ چيمپيئن انگلينڈ اور آسٹريليا کے مختصر دورۂ پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، کرکٹ آسٹريليا اور ای سی بی حکام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آرہے ہيں۔

ملک ميں انٹرنيشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی کوششیں جاری ہیں، ورلڈ چيمپيئن انگلينڈ اور آسٹريلوی بورڈ حکام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آئيں گے۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹ آسٹريليا کے چيئرمين ايرل ايڈنگز اور سی ای او کيون رابرٹس آئندہ ماہ جبکہ انگلش بورڈ کے سی ای او ٹام ہيریسن کی آمد اکتوبر ميں ہوگی۔

دونوں ممالک کے بورڈز حکام کو پاکستان ميں سيکورٹی انتظامات سے متعلق بريفنگ دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انگلش اور آسٹريلوی ٹیموں کيخلاف مختصر سيريز کی ميزبانی کا خواہشمند ہے، پاکستان ميں کم از کم ايک ميچ کی ميزبانی پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube