ہوم   > Latest

پاکستانی امپائر علیم ڈار ایک اور عالمی ریکارڈ کے قریب

SAMAA | - Posted: Aug 15, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 15, 2019 | Last Updated: 6 months ago

پاکستانی امپائر علیم ڈار ایک اور عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے، انہوں نے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستانی امپائر علیم ڈار مسلسل تین بار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں، اب وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے صرف ایک میچ کی دوری پر ہیں، انہوں نے اسٹیوبکنر کے 128 مچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

علیم ڈار نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا، جس کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اکیاون سالہ علیم ڈار 206 ایک روزہ اور 43 ٹی 20 میچوں میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں۔

علیم ڈار نے آئی سی سی کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ کی بدولت ہی یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل ہوا ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube