ہوم   > Latest

ایشیز سیریز،لارڈز ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں میں تبدیلی،آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری

4 months ago

انگلينڈ اور آسٹريليا کے درميان ايشز سيريز کا دوسرا ٹيسٹ کل بروز بدھ سے لارڈز ميں شروع ہوگا۔ آسٹريليا کو 5 ميچز کي سيريز ميں ايک صفر کي برتري حاصل ہے۔ ایشیز سیریز کے پہلے برمنگھم ٹیسٹ میچ ميں انگلينڈ کو 251 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ لارڈز کے میدان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ...

انگلينڈ اور آسٹريليا کے درميان ايشز سيريز کا دوسرا ٹيسٹ کل بروز بدھ سے لارڈز ميں شروع ہوگا۔ آسٹريليا کو 5 ميچز کي سيريز ميں ايک صفر کي برتري حاصل ہے۔

ایشیز سیریز کے پہلے برمنگھم ٹیسٹ میچ ميں انگلينڈ کو 251 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ لارڈز کے میدان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹيموں نے تيارياں مکمل کرلی ہیں۔

انگلينڈ نے لارڈز ٹيسٹ کےلئے 12 رکني اسکواڈ کا اعلان کرديا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم سے انجرڈ فاسٹ بالر جيمز اينڈرسن باہر ہوگئے ہیں۔ ناقص پرفارمنس کے باعث معين علي کو ڈراپ کرديا گيا ہے۔ فاسٹ بالر جوفرا آرچر کرکٹ کے گھر لارڈز ميں ٹیسٹ ڈيبيو کريں گے۔

آسٹريليا بھي وننگ ٹيم میں تبدیلی کرے گی۔ فاسٹ بالر پيٹر سڈل يا جيمز پيٹن سن کي جگہ فاسٹ بالر مچل اسٹارک کي واپسي کا امکان ہے۔

پانچ ميچوں کي سيريز ميں مہمان ٹيم کو ايک صفر کي برتري حاصل ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں