جارحانہ بلے باز کرس گیل نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

August 13, 2019

کرس گیل ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے۔

کرس گیل سب سے زیادہ رنز بنانے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ گیل نے یہ اعزاز بھارت کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حاصل کیا۔ جارح مزاج بیٹسمین نے سابق کپتان برائن لارا کا ریکارڈ توڑا۔

لارا نے 295 ون ڈے میچزمیں 10 ہزار348 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے اور سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی کرس گیل کے پاس ہے۔

کرس گیل اب تک 297 ون ڈے میچز میں 10 ہزار 353 رنز اسکور کرچکے ہیں۔