کرکٹ اسٹارز نے عید الاضحی کیسے منائی؟

August 12, 2019

عید الاضحیٰ پر کرکٹ کے اسٹارز نے بھی قربانی کی۔ کھلاڑیوں نے عوام کو عید کی مبارک باد دی اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

عید قرباں پر سنت ابراہمی کی پیروی کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دو بیل قربان کئے۔ کپتان نے عید کے موقع پر بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کو بھی پیغام دیا۔

دوسری جانب دیگر کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیں۔ حسن علی، محمد عامر، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، رمیز راجہ اور فواد عالم نے ٹوئٹر پر عید مبارک باد لکھا۔

 

ویمنزکرکٹر بسمہ معروف، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، افغانستان کے راشد خان، سابق ٓآسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز، سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر، گوتھم گمبھیر نے بھی عید کے موقع پر خوشیوں بھرے پیغامات دئیے۔

 

مداحوں کی جانب سے بھی اپنے اپنے پسندیدہ ستاروں کو عید کے موقع پر ڈھیروں مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے۔