Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

مکس مارشل آرٹس کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کرکٹ کے بعد پشاور زلمي مکسڈ مارشل آرٹ کے فروغ  کيلئے سرگرم ہوگئی۔ اسلام آباد ميں پہلي بارکھيل کا ميدان سجايا تو 2 خواتين سميت 26 کھلاڑيوں نے صلاحيتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کيلئے خصوصی طور پر پہنچے۔  يورپ اور امریکا میں مقبول مکسڈ مارشل آرٹس کے...

کرکٹ کے بعد پشاور زلمي مکسڈ مارشل آرٹ کے فروغ  کيلئے سرگرم ہوگئی۔ اسلام آباد ميں پہلي بارکھيل کا ميدان سجايا تو 2 خواتين سميت 26 کھلاڑيوں نے صلاحيتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کيلئے خصوصی طور پر پہنچے۔ 

يورپ اور امریکا میں مقبول مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے پاکستان میں بھی شروع ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد کےعامرخان باکسنگ ہال ميں ملک بھر سے آئے  26 کھلاڑي ايکشن ميں نظر آئے۔

پشاورزلمي نے ملک ميں مکسڈ مارشل آرٹ کے فروغ کا بيڑا اٹھايا تو 2 خواتين بھي اپني صلاحيتوں کا لوہا منوانے پہنچیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایونٹ کو عالمي مقابلوں کيلئے پہلا قدم قرار دے ديا اور کہا کہ جس طرح لڑکوں نے اور لڑکیوں نے تیاری کی،وہ قابل دید ہے۔

ایونٹ میں شريک وزرا، ملکی اورغیر ملکی شخصيات نے ابھرتے کھلاڑيوں کو خوب داد دي۔ مکس مارشل آرٹس کے میدان میں اترنے والے نوجوانوں کا جذبہ اس بات کا عکاس تھا کہ جلد پاکستان اس کھیل میں خوب نام بنائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube