ہوم   > Latest

پہلا ایشز ٹیسٹ، انگلینڈ کو بدترین شکست

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2019 | Last Updated: 8 months ago

ايشز سيريز کے پہلے ٹيسٹ ميں انگلينڈ کو بدترين شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹريليا نے برمنگھم ٹيسٹ 251 رنز کے بڑے مارجن سے جيت ليا۔

برمنگھم ٹیسٹ کے آخری دن ناتھن لیون کا جادو سر چڑھ کر بولا، 398 رنز کا ہدف انگلینڈ کیلئے ناممکن ہوگیا، انگلش ٹیم صرف 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ناتھن لیون نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 49 رنز کے بدلے 6 جبکہ پیٹ کمنز نے 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 37 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جیسن رائے اور جو روٹ 28، 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روری برنس اور جو ڈینلی 11، 11 رنز بناسکے، 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube