ہوم   > Latest

ایشیز سیریز، ٹیسٹ کا پہلا روز اسٹیو اسمتھ کے نام رہا

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ایشیز سیریز میں برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی ٹیم اسٹیو اسمتھ کی شاندار بلےبازی کی بدولت 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دن کے اختتام پر میزبان انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنا لیے تھے۔

برمنگھم میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں آسٹریلوی کپتان ٹِم پین نے میزبان انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ميچ کا آغاز ہوا تو تماشائيوں نے آسٹريليا کو مسلسل دباو ميں رکھا اور اسٹیو اسمتھ کا خوب مذاق اُڑايا۔

تماشائيوں کی جانب سے ناروا سلوک کے باوجود اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کیخلاف 144 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 284 رنز تک لے جانے میں کامیاب ہوئے۔

تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ وارنر 2 اور عثمان خواجہ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹریوس ہیڈ نے 35 اور پیٹر سڈل نے 44 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرس ووکس نے 3 جبکہ بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنا لیے تھے۔ جیسن رائے 6 اور رورے برنس 4 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا

کپتان ٹِم پین، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، کیمرون بینکرفٹ، ٹریوس ہیڈ، میتھیو وویڈ، جیمز پیٹنسن، پیٹ کمنس، پیٹر سڈل، نیتھن لائن۔

انگلینڈ

کپتان جو روٹ، رورے برنس، جیسن رائے، جوئے ڈینلی، جوس بٹلر، بین اسٹوکس، جونی بیئراسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹیورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube