Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

فیصلے پر کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ، نرجس عامر

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تصویر: انسٹاگرام نرجس عامر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سبھی کیلئے حیرانی کا باعث بنا جس پرکچھ منفی تبصرے بھی سامنے آئے۔ عامر کی اہلیہ نرجس نے اس حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والوں کو تگڑا جواب دیا ہے۔

بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود صرف 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر عامر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس حوالے سے یہ بھی کہا گہا کہ عامر یہ سب لندن کی شہریت لینے کلیئے کر رہے ہیں۔

محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامرنے جو خود بھی برطانوی شہریت رکھتی ہیں، سوشل میڈیا پر ان تمام قیاس آرائیوں کا جواب دیا ہے۔

انسٹا گرام پر نرجس نے لکھا کہ ہمیں اپنے فیصلے پر کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں لیکن یہ ان کے لیے ہے جو ہماری فکر کرتے ہیں اور ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرے شوہرکو انگلینڈ یا کسی اور ملک کیلئے کھیلنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اپنے ملک کیلئے کھیلنے، اس کی نمائندگی کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ صرف عامر ہی نہیں اگر ہماری بیٹی منساء نے بھی کبھی کرکٹ کھیلنی چاہی تو وہ بھی اپنے والد کی طرح پاکستان کی ہی نمائندگی کرے گی۔ یہ عامر کی خواہش ہے۔

نرجس نے شوہر کے دفاع میں لکھا کہ عامرنے صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہےاور ایسا انہوں نے اس لیے کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ بیتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اپنے ملک کیلئے فخر کا باعث بن سکیں۔

آخر میں نرجس نے منفی سوچ رکھنے والوں کیلئے ہدایت کی دعا کی۔

یا د رہے کہ محمد عامر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اب طویل طرز کی کرکٹ سے دور رہ کر سفید بال کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کروں گا۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ انہوں نے آئندہ برس آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ اوردیگر اہم مقابلوں میں فٹنس بہتربنا کرملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

فاسٹ بالر نے پہلا ٹیسٹ جولائی2009میں سری لنکا کیخلاف اور آخری رواں سال جنوری میں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا۔

ستائیس سالہ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال کی پابندی ختم ہونے کے بعدعامر نے 22 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube