پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی کی تاریخ اور تفصیلات طے نہیں ہوئی، دونوں خاندان 20 اگست کو ملاقات کرینگے۔ شادی کی بہت خوشی ہےاور بھابھی کیلئے کپڑوں کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔ گوجرانوالہ میں فاسٹ باؤلر حسن علی کے بھائیوں صنم اور خرم کا میڈیا...
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی کی تاریخ اور تفصیلات طے نہیں ہوئی، دونوں خاندان 20 اگست کو ملاقات کرینگے۔ شادی کی بہت خوشی ہےاور بھابھی کیلئے کپڑوں کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔
گوجرانوالہ میں فاسٹ باؤلر حسن علی کے بھائیوں صنم اور خرم کا میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ 20 اگست کو گھر والے بات چیت کیلئے جا رہے ہیں، انڈیا سے بھی فیملی آرہی ہے، حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے، والدین کی بہت عزت کرتا ہے۔
حسن علی کے بھائیوں کا مزید کہنا تھا کہ حسن والدین کی رضا مندی سے سب کچھ کریں گا، والدین کو اگر لگا کہ شادی نہیں کرنی تو وہ والدین کی بات نہیں ٹالیں گے، دونوں کے گھر والے ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا یا شادی۔
میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بھائی کی شادی کی بہت خوشی ہے، بھابھی کیلئے لہنگے دیکھ رکھے ہیں۔
just wanna clarify my wedding is not confirmed yet, our families have yet to meet and decide upon it. will make a public announcement very soon in sha allah. #gettingreadyforfamilymeetup
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) July 30, 2019
دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسن علی کا کہنا تھا کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ شادی ابھی پکی نہیں ہوئی ہے، ابھی دونوں کے گھر والوں کو ملاقات کرنی ہے، جس کے بعد ہی سب طے ہوگا۔
حسن کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ جب سب کچھ طے ہوجائے گا تو میں خود اس بات کا اعلان کروں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں گردش میں تھیں کہ فاسٹ بولرکا 20 اگست 2019ء کو ہریانہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے دبئی میں نکاح ہوگا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شامیہ اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں اور غیر ملکی ائرلائن سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کی یونیورسٹی سے انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔