ہوم   > Latest

لارڈز ٹیسٹ : آئرلینڈ نے ون ڈے کی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو 85 رنز پر ڈھیر کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 8 months ago

لارڈز میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ میں آئر لینڈ نے ایک روزہ مقابلوں کی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو 85 رنز پر ڈھیر کردیا، ٹم مورٹا نے صرف 13 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انگلش ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان پر واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو آئرش بولرز نے غلط ثابت کردیا۔

ٹیسٹ کے پہلے ہی دن انگلش ٹیم محض 85 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جو ڈینلے 23، اولے اسٹون 19 اور سام کیورن 18 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی برطانوی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔

انگلش اوپنر روری برنز 6، جیسن رائے 5، جو روٹ 2، جونی بیئراسٹو، معین علی اور کرس ووکس صفر جبکہ اسٹورٹ براڈ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیک لیچ ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مورٹا نے 9 اوورز میں 13 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارک ایڈائر 7.3 اوورز میں 32 رنز کے بدلے 3 اور بوائیڈ رینکن نے 3 اوورز میں 5 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube