سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ مانچسٹر ائرپورٹ پر ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا وہ اس واقعے پر بہت دکھي ہيں ۔
وسيم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پيغام ميں کہا کہ وہ انسولين کے ساتھ دنيا بھر ميں سفر کرتے ہیں مگر کہیں بھی ایسا رویہ اختیار نہیں کیا گیا، ان سے تلخ لہجے ميں سوالات کیے گئے انسولين ٹريول کولڈ کيس سے نکال کر پلاسٹک ميں بيگ ميں رکھنے کا حکم بھي ديا گيا ۔
Very disheartened at Manchester airport today,I travel around the world with my insulin but never have I been made to feel embarrassed.I felt very humiliated as I was rudely questioned & ordered publicly to take my insulin out of its travel cold-case & dumped in to a plastic bag pic.twitter.com/UgW6z1rkkF
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 23, 2019
دوسري طرف مانچسٹر ايئرپورٹ انتظاميہ نے واقعے کا نوٹس لے ليا ہے وسيم اکرم کو جوابي ٹوئٹ ميں مانچسٹر ائيرپورٹ انتظاميہ نے کہا کہ توجہ دلانے کا بے حد شکريہ ۔
انتظاميہ نے وسيم اکرم سے کہا کہ کيا وہ ہميں براہ راست ميسيج کرسکتے ہيں تاکہ معاملے کو ديکھا جا سکے۔