ہوم   > Latest

ورلڈکپ فائنل ميں اوور تھرو کے 6 رنز دينے کا فیصلہ غلط تھا،امپائر کمار دھرماسینا

2 months ago

سري لنکن امپائر کمار دھرما سينا نے بھي ورلڈکپ فائنل ميں اوور تھرو کے 6 رنز دينے کي غلطي کو تسليم کرليا۔ ايک انٹرويو ميں دھرما سينا کا کہنا تھا کہ ويڈيو ري پلے ديکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ بيٹسمينوں کے درميان کراسنگ نہيں ہوئي تھي۔ سري لنکن امپائر نے مزيد کہا کہ فيصلے...




سري لنکن امپائر کمار دھرما سينا نے بھي ورلڈکپ فائنل ميں اوور تھرو کے 6 رنز دينے کي غلطي کو تسليم کرليا۔


ايک انٹرويو ميں دھرما سينا کا کہنا تھا کہ ويڈيو ري پلے ديکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ بيٹسمينوں کے درميان کراسنگ نہيں ہوئي تھي۔


سري لنکن امپائر نے مزيد کہا کہ فيصلے پر کوئي افسوس نہيں، گراؤنڈ ميں ٹي وي ري پلے ديکھنے کي سہولت نہيں ہوتي،6 رنز دينے کا فيصلہ ساتھي امپائر سے مشاورت کے بعد کيا۔


ورلڈکپ فائنل ميں بين اسٹوکس کے بلے سے ٹکرا کر گيند باؤنڈري لائن پارگئي تو امپائرکماردھرما سينا نے 6 رنز دئيے تھے جس کو سابق آسٹريلوي امپائر سائمن ٹوفل نے بھي غلط قرار ديا تھا۔



ورلڈکپ 2019 کے فاتح کپتان آئی سی سی قوانین سے مطمئن نہیں


انگلينڈ کے کپتان اوئن مورگن، نيوزي لينڈ کے کين وليم سن سميت متعدد کرکٹرز کہہ چکے ہيں کہ یہ فيصلہ منصفانہ نہيں تھا۔


آئي سي سي بھي کرکٹ کميٹي کو قانون کا جائزہ لينے کي ہدايت کرچکي ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں