بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا اسپورٹس بورڈ سے فنڈز کا مطالبہ

July 20, 2019

 

قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ کیلئے کوئٹہ میں کیمپ لگ گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ  وہ بغیر سہولیات ٹریننگ کر رہے ہیں۔ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے اسپورٹس بورڈ سے فنڈز کا مطالبہ کردیا۔

سینئرقومی ہاکی چیمپین شپ 23 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگی۔ ان  مقابلوں میں بلوچستان کی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت ٹریننگ کے لئے کیمپ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں لگایا گیا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ بغیر سہولیات کے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کرنے پر مجبورہیں ۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد ستی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈھائی لاکھ روپے فنڈ درکار ہے۔

سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کہ جونئیر ہاکی چیمپئن شپ میں بھی بغیر سہولیات کے شرکت کی تھی۔

 
 
 

ضرور دیکھئے