الجیریا نے دوسری بار افریقہ کپ آف نیشنز کا ٹائٹل جیت لیا

July 20, 2019

الجیریا نے سینیگال کو ایک صفر سے شکست دیکر دوسری بار افریقہ کپ آف نیشنز کا ٹائٹل جیت لیا۔

افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل میں سینیگال کیخلاف الجیریا کا جارحانہ کھیل پیش کیا۔ بغداد بوندجاہ نے صرف دو منٹ میں ہی گول داغ کر الجیریا کو برتری دلائی۔

سینیگال کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کیلئے الجیریا کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ میچ ایک صفرسے الجیریا نے جیت لیا،کھلاڑیوں نے فتح کا بھرپور جشن منایا۔

انیس سو نوے کے بعد دوسری بار الجیریا نے افریقہ کپ آف نیشنزکا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔